30 جون، 2016، 4:28 PM

افغانستان کے مختلف علاقوں میں 110 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان کے مختلف علاقوں میں 110 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان میں دو خودکش حملوں میں 40 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغان اور امریکی فوج کی فضائی کارروائی کے دوران 70 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں دو خودکش حملوں میں 40 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغان اور امریکی فوج کی فضائی کارروائی کے دوران 70 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے پغمان میں پولیس کے قافلے پر یکے بعد دیگرے دو خودکش حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں 40 اہلکار ہلاک جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے حکام کاکہنا تھا کہ بسوں میں سوار پولیس اہلکاروں نے ابھی اپنی تربیت مکمل کی تھی اور انہیں کہیں تعینات نہیں کیا گیا تھا۔ادھر افغان فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صوبہ نورستان کے ضلع کمدیش میں درجنوں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے جواب میں بھرپور کارروائی کی گئی، اس آپریشن میں امریکی اور افغان فضائیہ نے بھی حصہ لیا، کارروائی کے نتیجے میں 73 طالبان ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ علاقے میں کارروائی اب بھی جاری ہے۔

News ID 1865143

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha